کیلشیو فورنٹینو جسے کیلشیو سٹوریکو بھی کہا جاتا ہے فٹبال کی ایک ابتدائی شکل ہے جس کی ابتدا 16 صدی سے اٹلی میں ہوئی ۔ ایک وقت تھا جب یہ کھیل بڑے پیمانے پر کھیلا جاتا تھا اور اس کے بارے میں خیال کی جاتا ہے کہ اس کی ابتدا فلورنس کے پیازا سانتا کروس سے ہوئی جہاں یہ جیو کوڈیل کالشیئو فورینٹینو یا محض کیلشیئی کے نام سے مشہور تھا جو اب اٹیلین زبان میں فٹبال ایسوسی ایشن کا نام ہے۔ 50 منٹ کا یہ کھیل ریت کے نرم میدان میں کھیلا جاتا ہے اور اس کے گراونڈ کی پیمائش 50*100 ہوتی ہے۔ اس کھیل میں ہر ٹیم 27 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتی ہے ۔ ہر ٹیم میں 4 گول کیپر 3 فل بیک 5 ہاف بیک اور 15 فارورڈ ہوتے ہیں ۔ کیپٹن اور کوچ گول جال کے مرکز میں خیمے میں بیٹھتے ہیں اور کھیل میں حصہ نہیں لیتے ہاں البتہ کبھی کبھی ریفری کا کام سرانجام دیتے ہیں ۔ ایک ریفری اور 6 لائین مین ایک چیف ریفری کے زیر سایہ اپنی خدمات انجام دیتے ہیں جبکہ چیف ریفری گراونڈ سے باہر رہتا ہے۔اس کھیل میں لڑائی جھگڑے کی مکمل اجازت ہوتی ہے لات ماریں مکا رسید کریں مخالف کو زمیں پہ پٹخیں۔ اس کھیل میں اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہو جائے تواس کے متبادل کی اجازت نہیں۔ اٹیلین کو اس کھیل کا نام جنگ رکھنا چاہیے تھا۔اس کھیل کا آغاز بھی بہت عجیب ہے کیونکہ اس کا آغاز توپ سے گولہ داغ کر کیا جاتاہے۔ مخالف کھلاڑی سے بال چھیننے کے لئے ہر ہربہ استعمال کیا جاتا ہے لاتوں ،گھونسوں ،مکوں سے مخالفین کو تھکا کر بال چھینی جاتی ہے اور گول کیا جاتا ہے۔ اس کھیل میں گول کو کیکیا کہتے ہیں اور ایک گول کرنے والی ٹیم کو آدھا کیکیا سے نوازا جاتا ہے۔ 50 منٹ کے بعد جس ٹیم کے زیادہ گول ہوتے ہیں وہ جیت جاتی ہے۔
No comments:
Post a Comment