انوکھا آپریشن جس میں مریض کو ڈھول بجانا پڑا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday, June 18, 2020

انوکھا آپریشن جس میں مریض کو ڈھول بجانا پڑا




نیپال میں ایک دلچسپ آپریشن کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے دماغ میں ایک مخصوص کام کے دوران آنے والے سگنلز کو ٹھیک کرنا تھا۔ اس کام کے لیے انھوں نے سرجری کے دوران مریض سے ڈھول بجوایا۔ 

اس مریض کا  نام بدھا تھا جو کہ ایک موسیقار ہے۔ اسے محسوس ہوا کہ تیس سال میں پہلی بار ان کے ڈھول کی تھاپ خراب ہوئی ۔جسکی وجہ سے وہ پریشان تھا کہ وہ ایسے کب تک رہے گا۔ اسے اپنا موسیقی کا سفر ختم ہوتا نظر آرہا تھا۔ جب اس نے ڈاکٹر کو چیک کروایا تو ان میں ایک بیماری ٹاسک سپیسیفک ڈیسٹونیا کی تشخیص ہوئی ۔ یہ ایک ایسی دماغی بیماری ہے جس میں جسم کے کچھ حصے ازخود  حرکت کرنے لگتے ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق اس قسم کے ڈسٹونیا میں مریض کا دماغ متواتر ان چاہے سگنل موصول کرتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے مریض کو مختلف امور سرانجام دینے میں دشواری ہوتی ہے۔ کیونکہ اسے ڈھول بجانے میں مشکل پیش آرہی تھی اس لئے ڈاکٹروں نے ان کا مسلہ دور کرنے کیلئے اس سے آپریشن کے دوران ڈھول بجانے کو کہا اس کے ڈھول بجانے سے ڈاکٹروں کو مدد ملی کہ  وہ ان سگنلز کی حد مقرر کر سکیں۔ تاکہ ان کے دماغ میں دوہرے سرکٹ نہ بنیں۔  ڈاکٹر اس آپریشن میں کامیاب رہے۔آپریشن کے بعد بدھا کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے میرے سر پر تاریں لگائیں تو میں خوف زدہ تھا۔ لیکن ڈھول بجاتے ہوئے مجھے بہتر محسوس ہوا۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ نیپال میں  ٹاسک سپیسیفک ڈیسٹونیا کی پہلی سرجری تھی۔ بدھا کو جزوی اینستھیزیا دیاگیا تھا تاکہ سرجن اس وقت دماغی سگنل ڈھونڈ سکیں جب وہ ڈھول بجا رہا ہو۔اس سرجری کے بعد بدھا کا 
کہنا تھا کہ اب میں بہتر ہوں اور میرے ہاتھ پھر سے ٹھیک ہو  گئے ہیں

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad