پاکستان بھر میں فروخت ہونے والے کھانسی کے شربت میں ملاوٹ اور غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہواہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اس سیرپ کے اسٹاک کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ تمام صوبائی سیکرٹریزصحت ڈائریکٹرز جنرل صحت چیف ڈرگ کنٹرولر سمیت تمام متعلقہ حکام کولیٹر جاری ی کر دیا گیا ہے کہ تمام میڈیکل اسٹورز سے اس لاٹ کو ضبط کرکے اسے تلف کر دیا جائے۔ کورونا کے دنوں میں جب کھانسی کا شربت کی مانگ بڑھ گئی تو اس وقت معروف کھانسی کے شربت ہائیڈریلین شوگر فری میں ملاوٹ اور اس کے غیر معیاری ہونے کی تصدیق ہوئی۔ جب محکمہ صحت پنجاب کو اس بارے میں شکایت کی گئی تو ان کا موقف تھا کہ اس معاملے میں کچھ نہیں کر سکتے لہذا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رجوع کریں۔ جب ڈریپ کو نمونے بھیجے گئے تو انہوں نے کئی ہفتوں کے بعد آگاہ کیا کہ مذکورہ سیرپ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری ہے ۔ اس پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سیرپ کے بیچ نمبرز
B003- B0009- B0243- A0013- A0014- A0015-A0017۔ A0016
پر پابندی لگاتے ہوئے اس کی فروخت بند کرکےاسے تلف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
No comments:
Post a Comment