یہ دنیا پرسکون اور خوبصورت نظاروں سے بھری ہوئی ہے۔ گرم موسم میں برستے بادلوں کا اپنا ہی ایک نظارہ ہوتا ہے۔ لیکن کیا ہو اگر کوئی بادل ایک ہی بار میں ٹنوں کے حساب سے اپنا سارا پانی انڈیل دے۔ جی ہاں کچھ ایسا ہی دیکھا جاسکتا ہے پیٹر مائیر کی اس ویڈیو میں ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب بھورے رنگ کے بادل جھیل کے اوپر آتے ہیں تو ایک زبردست کلاوڈ برسٹ ہوتا ہے ۔ یہ واقع آسٹریلیا کے علاقے کیرنتھیا کی مل سٹیٹ جھیل پر پیش آیا۔ 27 سالہ پیٹر نے اس قدرتی مظاہرے کو 10 جون 2018 کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا۔ سویٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والا پیٹر ہوٹل میں اپنے کمرے کی بالکونی سے اس منظر کو فلمانے میں کامیاب رہا۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا کہ ایسے منظر کو کسی منصوبہ بندی سے نہیں فلمایا جا سکتا۔ یہ محض ایک اتفاق تھا۔
Sunday, October 25, 2020
کلاوڈ برسٹ کیسے ہوتا ہے آپ بھی دیکھیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Bottom Ad
Author Details
Templatesyard is a blogger resources site is a provider of high quality blogger template with premium looking layout and robust design. The main mission of templatesyard is to provide the best quality blogger templates which are professionally designed and perfectlly seo optimized to deliver best result for your blog.
No comments:
Post a Comment