جب ایکٹو ڈیمپنگ کور ہے تو موبائل فون گرنے کا کیا ڈر - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday, October 22, 2020

جب ایکٹو ڈیمپنگ کور ہے تو موبائل فون گرنے کا کیا ڈر

 


جب موبائل فون ہاتھ سے گرتا ہے تو دل کی دھڑکن تھم جاتی ہے ۔ اپنے گرونواح میں شورشرابہ اور دنیا کی ہنگامہ آرائی   سنائی نہیں دیتی ۔ آپ کو اپنا پیسہ کانچ کے ٹکڑوں کی طرح بکھرا ہو نظر آتا ہے اور آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے سوائے افسوس کے۔ لیکن اگر آپ کے پاس ،ایکٹو ڈیمپنگ ، کور ہے تو آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ یہ آپ کے موبائل کے لئے ایک ائیر بیگ کی طرح کام کرے گا چاہے وہ دسویں منزل سے ہی کیوں نہ گرے۔ یہ آئیڈیا جرمنی کی ایلن یونیورسٹی کے ایک انجینیرفلپ  فینزیل کے دماغ کی پیداوار ہے۔اس کے اس آئیڈیا نے  جرمن سوسائیٹی فار میچاترونکس کا ٹاپ ایوارڈ حاصل کیا۔ اس ایوارڈ کے لئے پورے ملک سے طلبہ اپنے پروجیکٹ پیش کرتے ہیں۔ اس موبائل کور کے چاروں کونوں پر باریک دھات کے آٹھ مڑے ہوئے ٹکڑے لگے ہوئے ہیں جو عام حالات میں کور کے اندر ہی رہتے ہیں لیکن جب موبائل زمین پر گرنے لگتا ہے تو اس کے سینسر ان دھات کے ٹکڑوں کو باہر دھکیل دیتے ہیں جو باہر  نکل کر مخالف سمت میں مڑ جاتے ہیں اور سپرنگ کا کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے موبائل محفوظ رہتا ہے۔ آپ اپنے فون کو اٹھاتے ہیں اور ان کو دوبارہ اندر کی طرف دھکیل دیتے ہیں۔




No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad