جاپان کے یہ تربوز دنیا کے مہنگے ترین تربوز ہیں - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, July 3, 2020

جاپان کے یہ تربوز دنیا کے مہنگے ترین تربوز ہیں





 آج سے  50 سال پہلے جاپان کے ایک قصبے تاکاماتسو کے کاشتکاروں نے اپنے قصبہ کی شہرت کے لئے 

ایک انوکھا کام کیا۔ انہوں نے ایسے تربوز اگانے شروع کیے جو عام تربوزوں کی طرح گول نہیں بلکہ چوکور 

ہوتے ہیں۔


  اب یہ تربوز نہ صرف اس قصبہ بلکہ جاپان کی بھی شناخت بن چکے ہیں ۔ اس ایک تربوز کی قیمت 100 

ڈالر سے 1000 ڈالر تک ہے یعنی پاکستانی 16000 روپے سے 60000 روپے تک۔


 لیکن آپ انہیں کھا نہیں سکتے  وجہ ان کا مہنگا ہونا نہیں بلکہ ذائقہ ہے۔ ان کا چھلکا انتہائی سخت ہوتا ہے اور یہ 

انتہائی بد ذائقہ ہوتے ہیں اس لئے  ان تربوزوں کو ڈرائنگ روم میں سجایا تو جاسکتا ہے لیکن کھایا نہیں جاسکتا۔




اب اس کی کاشت جاپان کے مختلف علاقوں میں ہو رہی ہے اور یہ آن لائین فروخت ہو رہے ہیں 

 کاشتکاروں کے مطابق یہ  تربوز سجاوٹ اور آرائش کے لئے کاشت کیے جاتے ہیں اس لئے انہیں اس کے ذائقہ 

سے کوئی دلچشپی نہیں۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad