فیس بک میسنجر میں نئے فیچرز کا اضافہ - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday, July 16, 2020

فیس بک میسنجر میں نئے فیچرز کا اضافہ



فیس بک نے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائل  ایپس میں میسنجر ویڈیو کالزکیلئے اسکرین شیئرنگ فیچر کا اضافہ کر دیا
اب میسنجر ویڈیو کال کے دوران  صارف  اپنے دوست کے ساتھ کیمرا رول سے اسکرول یا اکٹھے سوشل میڈیا سرفنگ کرسکتےاور اس کے لئے ویب یا ڈیسک ٹاپ کی ضرورت نہیں 
فیس بک کے مطابق یہ دلچسپ فیچر صارفین کے باہمی رابطہ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے
یہ  شیئرنگ کا فیچر ورک پلیس رومز کے لیے بھی دستیاب ہوگا
 کمپنی کی طرف سے رواں سال مئی میں پیش کیا جانے والا یہ فیچر دنیا بھر کے صارفین کے لئے دستیاب ہے 
کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ویڈیو کالز کی شرح میں اضافہ کے پیش نظر اس فیچر کو متعارف کروایا گیا ہے اس سے میسنجر روم میں 50 افراد بیک وقت ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں
میسنجر روم میں آپ۰ ان لمٹڈ ویڈیو چیٹس کر سکتے ہیں اور کسی بھی فون یا کمپیوٹر پر کسی بھی چیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں اور وہ بھی بغیر فیس بک اکاونٹ کے 
 میسنجر روم میں پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے لیے بھی کچھ اقدامات کیے گئے ہیں
میسنجر روم کو بنانے والے غیر ضروری افراد سے بچنے کے لئے اس روم  کو لاک کرسکتے ہیں اور چیٹ میں شامل افراد کو نکالا یا بلاک کیا جاسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کی رپورٹ بھی کی جاسکتی ہے
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین چاہے میسنجر روم کو فیس بک اکاؤنٹ سے استعمال کریں یا مہمان کے طور پر  کمپنی ان آڈیو یا ویڈیو کالز کونہ تو سن سکتی ہے اور نہ ہی دیکھ سکتی ہے
فیس بک آنے والے دنوں میں میسنجر رومز میں مزید فیچرز کا اضافہ کرے گا 

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad