آگمینٹڈ ریئلٹی عینک جو فون اور لیپ ٹاپ اسکرین کو 200 انچ تھری ڈی ڈسپلے میں بدل دیتی ہے - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, July 18, 2020

آگمینٹڈ ریئلٹی عینک جو فون اور لیپ ٹاپ اسکرین کو 200 انچ تھری ڈی ڈسپلے میں بدل دیتی ہے



تھری ڈی دنیا میں خوش آمدید
 آگمینٹڈ ریئلٹی عینک ایک نئے انقلاب سے دوچار ہورہی ہے اور اب آپ صرف اس سادہ عینک کی بدولت فون لیپ ٹاپ اور گیم کونسول کو 200  انچ  بڑی اسکرین پر  تھری ڈی انداز میں دیکھ سکیں گے۔ صرف یہی نہیں یہ عینک ڈرون کی فوٹیج براہِ راست آٹھ میٹربڑی  اسکرین پر مجازی طور پرظاہر کرسکتی ہے۔
یہ پروجیکٹ مجازی دنیا یعنی ورچول ورلڈ کی سب سے حیرت انگیز ایجاد  قرار دیا جارہا ہے ۔  امریکی کمپنی ڈریم ورلڈ نے سن 2019 میں اسے  کراؤڈ فنڈنگ یعنی انٹرنیٹ چندے کے لیے پیش کیا تھا اور یہ انڈی گو گو ویب سائٹ کی تاریخ میں آگمینٹڈ ریئلٹی کی مد میں سب سےتیزی سے فنڈنگ حاصل کرنے والا منصوبہ بن گیا اور تقریباً 3 ہزار افراد نے اس کے لئے مالی مدد فراہم کی ۔
آپ لیپ ٹاپ اور فون پر فلمیں وغیرہ دیکھتے ہیں لیکن ان کی اپنی ایک  حد ہے۔ لیکن اب ہینڈ فری انداز میں آپ صرف ایک عینک کے ذریعے 200 انچ بڑی اسکرین پر تھری ڈی وڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ جبکہ 5 جی کی آمد سے فون اور دوسرے  آلات بھی زیادہ ڈیٹا لےجانے اور ظاہر کرنے کے قابل ہوگئے ہیں۔
یہ دنیا کا پہلا دستی اور ذاتی فورکے آگمینٹڈ ریئلٹی سسٹم ہے جسے پورے خاندان کے لیے بنایا گیا ہے۔ پلگ اینڈ پلے سسٹم کی بدولت آپ اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، گیم کونسول، ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ اور دوسرے  آلات کا تمام ڈیٹا اپنی آنکھوں کے سامنے ایک اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آس پاس بیٹھے افراد کو اس کا علم بھی نہیں ہو گا۔ اس طرح پرائیوٹ انداز میں کسی بھی جگہ آپ ویڈیو کال کر سکتے ہیں اور دوسری معلومات دیکھ سکتے ہیں ۔
اس عینک سے بچے  آن لائین کاسوں میں   تھری ڈی ماحول میں شریک ہو سکیں گے۔ کیونکہ نیلی روشنی آنکھوں کو زیادہ متاثر کرتی ہے اس لئے  اس میں آنکھوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نیلی روشنی روکنے کا خاص فلٹر لگایا گیا ہے۔
اس عینک کی بدولت یو ایچ ڈی ریزولوشن پر تمام ویڈیوز اورمواد دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ عینک صرف ایک کلک سے یہ اسٹارٹ ہوجاتی ہے اور آپ کو خوبصورت رنگوں سے بھرپور ایک ڈیجیٹل دنیا میں لےجاتی ہے۔ جس کسی نے بھی تھوڑی دیر کے لیے اسے دیکھا وہ اس کا دیوانہ ہو کے رہ گیا۔
اس ڈریم گلاس کی قیمت 379 ڈالر رکھی گئی ہے 

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad