گوگل نے جی میل ری ڈیزائن کر دیا تا کہ یہ سلیک اور مائیکرو سافٹ ٹیمز کا مقابلہ کرسکے
اب جی میل ای میل کے ساتھ ساتھ چیٹ اور دیگر کاموں میں بھی مدد فراہم کرے گی اس مقصد کے لیے گوگل کی دیگر سروسز جیسے گوگل ڈاکس گوگل ڈرائیو اور کلینڈر کو ایک ہی جگہ اکٹھا کیا گیا ہے ۔ اس نئے جی میل میں میل چیٹ میٹ فارویڈیو کالنگ اور رومز کی ٹیبز کو شامل کیا گیا ہے
جی میل کے اس نئے فیچر کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دفتر کے افراد رئیل ٹائم میں اکھٹے کام کرسکیں
اس نئے ورژن میں لوگ چیٹ فائل سوائپ اور گوگل ڈاکس کو ٹیبز سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے
کیونکہ دنیا بھر کے ادارے گھروں سے کام پر توجہ دے رہے ہیں اس لئے گوگل نے صارفین کی سہولت کے لئے اس میں یہ تبدیلیاں کی ہیں
یاد رہے کہ گوگل نے اپریل میں جی میل میں ویڈیو کانفرنس کے فیچر کا اضافہ کیا تھا اور روزانہ 30 لاکھ نئے صارفین اس سروس کا حصہ بنے
جی میل میں اپ ڈیٹ کے بعد کچھ دوسرے فیچر جیساکہ اسنوزنگ نوٹیفکیشنز اسائننگ ٹاسکس اور ڈو ناٹ ڈسٹرب فلٹر بھی متعارف کروائے جائیں گے۔
فی الحال اس ری ڈیزائن کو چند کمپنیوں میں آزمایا گیا ہے لیکن اس سروس کو اگلے ماہ متعارف کروا دیا جائے گا
No comments:
Post a Comment