کیا آپ کورونا وبا کی وجہ سے گھر میں قید ہو کر رہ گئے ہیں اور اپنی ونڈو سے باہر کا وہی بور منظر دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو یہ ویب سائٹ آپ کے لئے ہی ہے۔ اس ویب سائٹ کی بدولت آپ دنیا بھر کے مکانات کی ونڈوز سے باہر دیکھ سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو خود اپنی کھڑکی سے باہر کا براہِ راست منظر دنیا کو دکھابھی سکتے ہیں۔ ونڈو سواپ ویب سائٹ آپ کی منتظر ہے۔
اس ویب سائٹ سے آپ دنیا کے مختلف مقامات اور شہروں کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ جب میں نے ونڈوسواپ کھولی تو سب سے زیادہ کھڑکیاں برطانیہ اور جرمنی کی ملیں جبکہ چین- پرتگال-ساؤ پالو- استنبول- جکارتہ- یوکرین-ہونولولو- بنگلور- دبئی - قطر- اسپین-ڈنمارک-اٹلی -مشی گن اور دیگر شہروں کے گھر کی کھڑکی سے خوبصورت نظارے سامنے آئے اور سب ہی لائیو کیمرے سے دیکھے جاسکتے ہیں جس میں آواز کو بھی سنا جاسکتا ہے۔ جرمن گھروں کی ونڈوز سے خوبصورت باغ دیکھے جا سکتے ہیں ۔ دبئی اور جکارتہ کی کھڑکیاں طویل عمارت سے شہر کا مصروف منظرپیش کرتی ہیں۔
پرائیویسی کی وجہ سےاس ویب سائٹ میںسرچ کی سہولت موجود نہیں بلکہ ویب سائٹ خود بہترین مناظر دکھا کر انہیں ظاہر کرتی رہتی ہے
اس ویب سائٹ کے روحِ رواں میاں بیوی سونالی رنجیت اور وشنو بالاسبرامینیئم ہیں اور کورونا کی وجہ سے انہیں اس انوکھی ویب سائٹ بنانے کا خیال آیا۔ اس طرح پوری دنیا میں آپ اجنبی لوگوں کے گھروں سے باہر جھانک سکتے ہیں
ویب سائٹ کے مطابق اسے وبا کے حالات بہتر ہونے تک دلوں کی اداسی اور اندر کے خالی پن کو دور کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ اس ویب سائٹ کی بدولت آپ دنیا بھر کے گھروں سے باہر کا آن لائن نظارہ کرسکتے ہیں
آگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا بھی آپ کے گھر سے باہر کا منظر دیکھے تو ایچ ڈی معیار کی دس منٹ کی ویڈیو بنا کر اسے www.window-swap.com پر اپ لوڈ کیا جاسکتا ہے
No comments:
Post a Comment