ساڑھے پانچ کلو وزنی موٹر سائیکل جسے آپ بیگ میں رکھ کر کہیں بھی لے جا سکتے ہیں - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday, July 26, 2020

ساڑھے پانچ کلو وزنی موٹر سائیکل جسے آپ بیگ میں رکھ کر کہیں بھی لے جا سکتے ہیں



کیا آپ کی خواہش ہے کہ آپ کے پاس عمروایار جیسی زمبیل 
ہو اور آپ اس سے جو چاہے نکال سکیں۔ پریشان نہ ہوں ؟ آپ ایسا کرسکتے ہیں۔ میرا مطلب ہے ، عمروایار کی طرح سب کچھ تو نہیں لیکن ایک سکوٹر تو ناکال ہی سکتے ہیں ۔ جی ہاں ایک ایسی سکوٹر بنا ئی گئی ہے جسے بیگ کے اندر پیک کر کے رکھا جا سکتا ہے۔اس الیکٹرک سکوٹر کا نام پورٹ ایبل انفلیٹیبل موبلٹی یعنی پی او آئی ایم او ہے اور اسے مکمل طور پر فولڈ کیا جاسکتا ہےاور جب چاہیں ایک فٹ پمپ کے ذریعےاس میں ہوا بھر کے اس پر سوار ہو جائیں۔
پی اوآئی ایم او کو  یونیورسٹی آف ٹوکیو کی کاہارا لیب اور نیامہ لیب کے ماہرین کےباہمی تعاون سے بنایا ہے۔
اس کا وزن 5.5 کلو گرام (12 پونڈ) ہے۔ اس کا بیرونی ڈھانچہ مضبوط پلاسٹک سے بنایا گیا ہے جو ہوا بھرنے سے پھیل کر موٹرسائیکل کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔اس موٹرسائیکل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اگر آپ دور دراز کا سفر کر رہے ہیں تو وہاں جا کر آپ کو سواری کیلئے پریشان نہیں ہونا پڑے گا صرف ساڑھے 5 کلو وزنی سکوٹرکو ساتھ لے جائیں اور ہوا بھر کر جتنی مرضی دور چلے جائیں تاہم اس پر ایک وقت میں صرف ایک سواری کی پابندی ہے۔

ویڈیو



No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad