چینی کمپنی اوپو نے دنیا کا تیز ترین چارجر متعارف کروا دیا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Wednesday, July 15, 2020

چینی کمپنی اوپو نے دنیا کا تیز ترین چارجر متعارف کروا دیا




چینی کمپنی اوپو نے کئی برسوں کی محنت کے بعد اسمارٹ فونز کے لئے سب سے  طاقتور 125 واٹ چارجر متعارف کرادیا 

چین میں ایک ایونٹ کے دوران کمپنی نے کئی اقسام کے چارجرز متعارف کروائے ان میں 125 واٹ کے علاوہ 500 واٹ منی سپر وی او او سی چارجر 110 واٹ منی فلیش چارجر اور 65 واٹ ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر بھی پیش کیے گئے۔

کمپنی کے مطابق 125 واٹ فلیش چارجر 4000 ایم اے ایچ بیٹری کوصرف 5 منٹ میں 41 فیصد جبکہ 20 منٹ میں 100 فیصد چارج کر سکتا ہے۔
اس تیزترین چارجنگ سے پاور سیل اور اسمارٹ فون کو محفوظ رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی میں پاور کو تقسیم کرنے کےلئے تین متوازی چارج پمپس دیئے گئے ہیں ۔
اس کے علاوہ اضافی تحفظ کے لیے 10 اضافی ٹمپریچر سنسرز بھی لگائے کئے ہیں۔
ایئر وی او او سی وائرلیس چارجر بہتر کولنگ کے لیے سرکولر ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے اور ایک گلاس پینل بھی لگایا گیا ہے تاکہ حرارت کا اخراج ہو سکے۔ 
 اس وائرلیس چارجر میں خودکار طور پر چارج پمپ الگ کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو وائرلیس چارجنگ کو بہترکرتی ہے۔
یہ وائرلیس چارجر 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 30 منٹ میں فل چارج کر دیتا ہے۔ 
کمپنی کے مطابق کسی بھی اوپو اسمارٹ فون میں اس چارجر کی سپورٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ ابھی   کانسیپٹ مرحلے میں ہے۔

 جبکہ 50 واٹ منی سپر وی او او سی چارجرکا حجم   پورٹ ایبل 4 جی موڈیم جتنا ہے اور اسے پرس یا جیب میں رکھا جاسکتا ہے۔
یہ وی او او سی پروٹوکولز 0.4  تا 30  واٹ سے مطابقت رکھتا ہے اس کے ساتھ ساتھ 27 اور 50 واٹ پی پی ایس پر بھی کام کرسکتا ہے۔
  پلس چارجنگ نامی فیچراس منی چارج میں مناسب کرنٹ کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ 
 جبکہ 110 واٹ منی چارجراگرچہ ذرا بڑا ہے لیکن یہ بھی اسی خیال کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے  اور یہ بھی تمام  اسٹینڈرڈز سپر وی او او سی 65 واٹ تک اور وی او او سی 30 واٹ تک کے لیے مطابقت رکھتا ہے۔
یہ تمام  125 واٹ، 110 واٹ، 50 واٹ اور 65 واٹ وائرلیس چارجر اوپو کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے فونز پر بھی کام کرسکتے ہیں ۔ لیکن ان فونز کیلئے یہ چارجر ان کے ساتھ  دی گئی اوریجنل کیبل سے ہی چارج کریں گے۔
 اوپو کا کہنا ہے کہ دوسری کمپنیوں کے فونز کی چارجنگ کی رفتار محدود ہوگی جس طرح ہواوے پی 40 کو 40 کی جگہ 18 واٹ کی رفتار سے چارج کریں گے۔


No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad