ایئرکنڈیشنر جسے آپ پہن کر کہیں بھی جا سکتے ہیں - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, July 10, 2020

ایئرکنڈیشنر جسے آپ پہن کر کہیں بھی جا سکتے ہیں



موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور سورج کی  شعاعیں دماغ کو انڈے کی طرح فرائی کر رہی ہیں

اگرچہ اس گرمی کا حل ائیر کنڈیشنر کو سمجھا جاتا ہےلیکن اسے ہر کوئی خرید نہیں سکتا اور خرید بھی لے تو چلا نہیں سکتا ۔آہ بجلی کا بل ۔ لیکن اگر آپ کو آفر کی جائے ایک ایسے اے سی کی جسے آپ اپنی  شرٹ کی طرح پہن سکیں تو یقیناً آپ اسے خریدنا چاہیں گے 
سونی نے گزشتہ سال  ایک ایسا اے سی تیار کیا تھا جسے جیب  میں رکھا جاسکتا ہے اوراس پروٹوٹائپ ویئرایبل ایئرکنڈیشنر کو ایک خاص قسم کی ٹی شرٹ کے ذریعے  استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 
ریون پاکٹ  نامی اس  اے سی کو  لباس کے اندر منسلک کیا جاتا ہے
یہ اے سی ایک خصوصی ٹی شرٹ کی گردن اور کمر کے درمیان موجود جیب میں رکھ دیا جاتا ہے اور یہ خاموش ڈیوائس گردن کے قریب اس جیب میں ٹھہر کر تھرمو الیکٹرک کولنگ خارج کرتی ہے۔
گرم موسم میں یہ اے سی آپ کے جسم کا  درجہ حرارت 13 ڈگری تک پہنچا دیتا ہے جبکہ سرد موسم میں یہ جسمانی درجہ حرارت کو 8 ڈگری تک بڑھا دیتا ہے ۔
یہ ڈیوائس حرارت کو جذب بھی  کر سکتی ہے اور  خارج بھی  یعنی یہ بیک وقت اے سی بھی ہے اور ہیٹر بھی جو آپ کو سردی اور گرمی دونوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ لیکن یہ اے سی ایک دفعہ چارچنگ کے بعد صرف دو گھنٹے ہی کام کرسکتا ہے۔ کمپنی کاکہنا ہے کہ گھر سے دفتر یا بازارجانے کے لئے یہ بہترین ہے۔
اس ڈیوائس کو  ایک اینڈرائیڈ  ایپ کے ذریعے  کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور یو ایس بی کیبل سے آسانی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔
اس ڈیوائس کو  ٹوکیو اولمپکس  2020  کے لیے تیار کیا گیا تھا اولمپکس گیمز کے التوا کی وجہ سے اسے فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ 
اس اے سی کی قیمت 20000 پاکستانی روپے ہے جبکہ اسے پہننے کے لئے جو شرٹ استعمال ہوتی ہے وہ 2800 پاکستانی روپے کی ہے۔ 
لیکن ابھی تک یہ صرف جاپان میں ہی دستیاب ہے۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad