آپ ہمیشہ اے ٹی ایم میں کارڈ ڈالتے ہیں اور روپے نکالتے ہیں لیکن انڈیا کے شہر گجرات میں ایک ایسی اے ٹی ایم مشین بنائی گئی ہے جس میں روپے ڈالنے سے گول گپے نکلتے ہیں
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیا میں گول گپوں کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ اس سخت لاک ڈاون میں لوگ گول گپے کھانے کیلئے مارے مارے پھرتے ہیں۔ لیکن کچھ دن پہلے گجرات سے ایک انوکھی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے
خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری اے ٹی ایم میں پیسے ڈالتا ہے تو تھوڑی دیر بعد مشین سے گول گپے نکل آتے ہیں صارفین کی جانب سے اے ٹی ایم مشین کے آئیڈیا کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے
No comments:
Post a Comment