اس مسجد میں 500 سال تک اذان کی آواز گونجتی رہی
یہ عمارت چھٹی صدی میں بازنطینی بادشاہ جسٹنیئن اول کے دور میں تعمیر کی گئی ۔ یہ عمارت ایک ہزار سال تک دنیا کے سب سے بڑے گرجا گھر تھی لیکن 1453 میں جب سلطنتِ عثمانیہ نےقسطنطنیہ کو فتح کیا تو اسے مسجد میں تبدیل کردیا ۔تقریباً 500 سال تک اس مسجد میں اذان کی آواز گونجتی رہی
لیکن 1934 میں مصطفٰی کمال اتاترک نے اسے میوزیم میں تبدیل کردیا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی اعلیٰ عدالت کونسل آف اسٹیٹ کی طرف سے جب اسے مسجد میں تبدیل کرنے کا فیصلہ آیا تو ترک صدر نے میوزیم کو مسجد میں تبدیل کرنے کے لیے صدارتی فرمان پر دستخط کردیئے
اب 24 جولائی سے اس مسجد میں پھر سے اذان کی آواز گونجے گی
قبل ازیں ترکی کی اعلیٰ عدلیہ نے مسجد کی بحالی کے فیصلے میں آیا صوفیہ کو سلطان فاتح محمد ٹرسٹ کی ملکیت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 24 نومبر 1934 کا حکومتی فیصلہ ملکی قانون سے میل نہیں کھاتا۔ اس فیصلے سے عمارت کی مسجد کی حیثیت ختم کرکے اسے میوزیم بنا دیا گیا تھا۔
No comments:
Post a Comment