یہ واقع ریاست کرناٹکا میں بنگلورو کے
ایک گاوں میں پیش آیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک گاوں میں چار بکریاں پر اسرار طور پرمر گئیں۔ متعلقہ حکام
کو شک ہوا کہ ان کی موت کرونا کی وجہ سے ہوئی ہے اس لئے چرواہے کا ٹیسٹ کیا
گیا جو مثبت آگیا ۔ چرواہے کو فوری طور پر پر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا جہاں
اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
اس واقع کے بعد پورے گاوں میں بے چینی پھیل گئی۔
اس چرواہے کے پاس کل 47 بکریاں
تھین جنہیں قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جب یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکومت بھی حرکت میں آگئی
ڈائریکٹر صحت برائے امراض مویشیاں نے گاؤں کا
دورہ کیا اور کورونا ٹیسٹ کے لیے بکریوں کے تھوک کے نمونے لئے گئے اور مردہ بکریوں
کو پوست مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا تاکہ موت کی وجہ کا پتا لگایا جا سکے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ بکریوں سے حاصل کردہ نمونے
لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں۔ اب تک ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کورونا وائرس
بکریوں سے چرواہے میں منتقل ہوا یا چرواہے سے بکریوں میں لیکن تسلی کے لیے
بکریوں کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں
No comments:
Post a Comment