حکومت نے 1 لاکھ سرکاری ملازمین جبری ریٹائر کرنے کا پلان بنا لیا طریقہ ایسا جو ہوش اڑا دے - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, July 6, 2020

حکومت نے 1 لاکھ سرکاری ملازمین جبری ریٹائر کرنے کا پلان بنا لیا طریقہ ایسا جو ہوش اڑا دے




وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے تمام سرکاری ملازمین 
کے لئے  قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی پالیسی بنائی گئی ہے۔ سول 
سروس *لازمی ریٹائرمنٹ سروس* رول 2020 کا نفاذ کرنے کا 
اصولی فیصلہ کیا  گیا ہے ۔ اس رول کے تحت  تین کٹیگریز بنائی 
گئی ہیں جس کے ذریعے سرکاری ملازمین کو قبل از وقت ریٹائرڈ 
کرنے  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سب سے پہلے   سرکاری اداروں 
میں  اضافی غیر ضروری   مبینہ کرپشن   اختیارات سے تجاوز 
کرنے والوں اور  اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین اور 
افسران  جبری طور پر ریٹائرڈ کئے جائیں گے۔ حکومت نے اس 
پلان کو  حتمی شکل دے کر اسی سال اس پر باقاعدہ عمل درآمد 
کرنے کا حکم بھی  دے دیا ہے
 وفاقی حکومت نے سرکاری سروس رولز 2020 کے تحت 
سرکاری اداروں میں بڑے پیمانے پر ملازمین اور افسران کو 
جبری طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا  ہے 
اور اس   جبری ریٹائرمنٹ 
کے لئے گریڈ 1 سے لے کرگریڈ 19 تک کے ملازمین  کے لیے 
دوالگ الگ کمیٹیاں بنائی ہیں۔ جبکہ گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک  اور 
گریڈ 17 سے گریڈ 20اور پھر گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے 
ملازمین کو 58 سال کی عمر میں جبری ریٹائر کرنے کا پلان تیار 
کیا گیا ہے



وفاقی اداروں محکمہ ریلوے   سوئی گیس   واپڈا   پی آئی اے 
 سمیت متعدد محکموں کی فہرست تیار کرنے کےلئے کمیٹی   کو 
دو ماہ کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ اس میں ملازمین اور  افسران پر ناقص 
کارکردگی  ،مبینہ کرپشن،اختیارات سے تجاوز سمیت نااہلی کے 
الزامات عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا  ہے اور اس طرح بڑے 
پیمانے پر ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر ایسا پلان نافذ کرنے 

کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں ظاہر کیا جائے گا کہ حکومت کے 
پلان سے  اداروں ، ملازمین اور افسران کی کارکردگی بہتری آئے 
گی اور  مانیٹرنگ کے نظام میں  آسانی ہو گی ۔ کرپشن اختیارات 
سے تجاوز سمیت نااہلی کی شکایات ختم ہو کر رہ جائیں گیں۔
ذرائع نے بتایا ہے  کہ حکومت  اس پلان کے ذریعے پہلے مرحلے 
میں وفاقی اداروں  سے 1 لاکھ ملازمین اور افسران کی چھٹی 
کروائے گی ۔  پہلے مرحلے میں  58 سال کی عمر والے ملازمین 
اور افسران فارغ کئے جائیں گے  جبکہ دوسرے مرحلے میں 
کٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو  فارغ کیاجائے گا ۔

 حکومت کے اس پلان سے  ملازمین اور افسران میں بڑے پیمانے 
پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ایپکا ملازمین نے تمام  تنظیموں 
اور ایسوسی ایشنزکو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کا پلان تشکیل 
دے دیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad