طلاق کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والا جوڑا کنگال ہو گیا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Thursday, June 25, 2020

طلاق کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والا جوڑا کنگال ہو گیا




 طلاقوں کے لیے مہنگا ترین شہر لندن  جہاں بہت سی شخصیات طلاق کے لیے عدالتوں سے رجوع کرتی ہیں
نہ تو قانونی  پیچیدگیاں اورنہ ہی وکلا کی بھاری فیس  امیر جوڑوں کے لیے کوئی معنی رکھتی ہے لیکن پھر بھی لندن کا ایک جوڑا اپنی طلاق کی قانونی جنگ میں کنگال ہوگیا۔
 طلاق کے لیے قانونی جنگ لڑنے والا جوڑا  وکلا  کی فیس اور قرضوں کی مد میں اپنی تمام ملکیت ہار گیا
 ڈیلی میل کے مطابق  جوڑے کے درمیان 2 سال کی  طویل اور تھکا دینے والی قانونی جنگ اپنے اختتام کو پہنچی اور عدالت نے جوڑے کی طلاق منظور کر لی
طلاق کی سماعت کرنے والے جج رابرٹ پیل نے جوڑے کی طلاق کی منظوری دے دی انہوں نے بتایا کہ دونوں نے ایک دوسرے سے جیتنے کی چکر میں اپنی تمام ملکیت گنوا دیی
دونوں نے 22 سال تک  ایک خوشحال شادی شدہ زندگی گزاری اور ان کے تین بچے ہیں لیکن پھر اچانک انہوں نے طلاق کا فیصلہ کیا
یہ مشترکہ طور پر کیئر ہوم کا کاروبار کرتے تھے اور ان کے پاس 5 کمروں کا ذاتی گھر  گاڑی اور دیگر بہت سی چیزیں مشترکہ ملکیت میں شامل تھیں
جج نے بتایا کہ طلاق کے فیصلے کے بعد دونوں 6 لاکھ پاؤنڈز کے مقروض ہو چکے ہیں
دونوں کے پاس واحد مشترکہ ملکیت گھر بچا تھا جسے فروخت کرکے 6 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ کی رقم حاصل ہوئی  جو دونوں میں مشترکہ طور پر تقسیم کر دی گئی
عدالت کے مطابق اس رقم سے دونوں اپنے قرضے اتاریں گے اور وکلا کی فیس ادا کریں گے  یوں حقیقی طور پر دونوں کے پاس 2 سال کی جنگ کے بعد صرف 5 ہزار پاؤنڈ ہی بچیں گے
جج نے  طلاق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے خود کو تباہ کر دیا 
طلاق لینے والے جوڑے کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا لیکن  سب نے طلاق پرافسوس کا اظہار کیا

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad