انڈین عوام نے اپنے ہی وزیر اعظم کا مذاق بنا دیا۔ دکانوں پرمودی کی شکل کے ماسک کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ ماسک بنانے والوں کاروبار چمک اٹھا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر بھوپال میں مودی کی شکل کے ماسک کی تیزی سے بڑھ رہی ہےاور شہریوں کی ایک بڑی تعداد اس خصوصی ماسک کی خرید میں دلچسپی لے رہی ہے۔ دکانوں پر مودی کے علاوہ دیگر سرکاری اعلیٰ عہدیداروں کی شکل کے ماسک بھی دستیاب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے وزیراعلیٰ سیوراج سنگھ چوہان کے چہرے کا عکس بھی ماسک پر پرنٹ کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک دکاندار نے کہا کہ وہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں یہ خصوصی ماسک بیچ چکا ہے اور اس کی مانگ روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment