دن میں بھی رات کا سماں سورج گرہن آج ہو گا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, June 20, 2020

دن میں بھی رات کا سماں سورج گرہن آج ہو گا



گزشتہ دس سال کا طاقتور ترین سورج گرہن

اس سال کے دوسرے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف 


ممالک میں بھی نظر آئے گا اور محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بہت سے 


اور بالخصوص سمندری علاقے  سورج گرہن کی وجہ سے دن کو بھی رات کا منظر 


پیش کریں گے۔


 محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن کا آغاز   صبح نو بج


کر 26 منٹ پر ہوگا جبکہ 10 بج کر 59 منٹ پریہ اپنے پر عروج ہوگا اور 12 بج 


کر 46منٹ پر ختم ہو جائے گا۔ اس کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 2 منٹ ہے۔ ماہرین کے 


مطابق چاند بالکل سورج کے سامنے آنے کی وجہ سے دن میں ہی اندھیرا چھا جائے 


گا۔  رواں سال سورج گرہن کو رنگ آف فائرکا نام دیاگیا ہے یہ گزشتہ دس سال 


کا سب سے طاقتور ترین سورج گرہن قرار دیا جارہا ہے۔


ماہر ین فلکیات کے مطابق پاکستان میں گوادر سے سکھر تک  مختلف علاقوں میں  رنگ 


آف فائر دیکھا جاسکے گا۔ ماہرین فلکیات نے عوام کو سورج کا براہ راست نظارہ 


کرنے سے منع کیا ہے۔  کیونکہ ایسا کرنے سے آپکی آنکھوں کی بینائی کو متاثر کر سکتا 

ہے۔ 


ماہرین کے مطابق سورج گرہن دسمبر2019ءمیں 79 سے 80 فیصد دیکھا گیا تھا 


جبکہ اس بار 91 فیصد تک سورج کو گرہن لگ سکتا ہے

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad