انڈین سکول ٹیچر نے ایک سال میں دو کروڑ کما لئے: حکومت چکرا گئی - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, June 6, 2020

انڈین سکول ٹیچر نے ایک سال میں دو کروڑ کما لئے: حکومت چکرا گئی





 ایک سکول ٹیچر سال بھر میں تنخواہ کی مد میں کتنی رقم کما سکتا ہے؟  ہندستان میں ایک خاتون سکول ٹیچر نے 13ماہ میں 1کروڑ انڈین روپے  جو کہ 2کروڑ 16لاکھ 33ہزار پاکستانی روپےبنتے ہیں  کما ئے ہیں۔ جب اس ٹیچر کی واردات کا انکشاف ہوا تو پوری حکومتی مشینری کے ہوش اڑ گئے ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس ٹیچر کا نام انامیکا شکلا تھا جو بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک پرائمری سکول میں 13ماہ قبل سائنس ٹیچر بھرتی ہوئی تھی۔
دراصل انامیکا ایک ہی وقت میں 25سکولوں میں بھرتی ہو گئی تھی اور ہر مہینے 25تنخواہیں لیتی تھی۔ اتر پردیش میں ٹیچرز کی نگرانی کا کڑا نظام  ہونے کے باوجود انامیکا کس طرح 25سکولوں میں بھرتی ہو گئی اور کس طرح صرف ایک سکول میں پڑھا کر 25سکولوں سے تنخواہ لیتی رہی۔ یہ بات ایک ایسا معمہ ہے جس نے اترپردیش کی سرکاری مشینری کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ انامیکا اترپردیش کے شہر مین پوری کی رہنے والی ہے۔ اس کی تمام سکولوں میں حاضریاں بھی لگتی رہیں مگر کیسے یہ کوئی نہیں جانتا۔ ڈائریکٹر جنرل آف سکول ایجوکیشن وجے کرن آنند کا کہنا ہے کہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad