بالوں کا جلد سفید ہونا اور ان کا حل ۔ سائینسی تحقیق - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, June 6, 2020

بالوں کا جلد سفید ہونا اور ان کا حل ۔ سائینسی تحقیق












 اکثر لوگوں کے بال کم عمری میں ہی سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔لیکن اب کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں اس کی بنیادی وجہ بتا ئی ہے۔   سائنسدانوں کے مطابق کم عمری میں بال سفید ہونے کی وجہ ذہنی پریشانی ہے۔   ایسے پروٹینز جو مائیٹو کونڈریا سے پیدا ہوتے ہیں  کم عمری میں بال سفید ہونے کی وجہ بنتے ہیں
تحقیق میں جن لوگوں پر یہ تجربات کیے گئے ان میں یہ پروٹینز موجود تھے۔ ذہنی پریشانی اور دباو مائیٹوکونڈریا سے ان پروٹینز کے پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ  ہے۔ سائنسدانوں نے یہ خوشخبری سنائی کہ ذہنی پریشانی کی وجہ سے سفید ہونے والے بالوں کو دوبارہ کالا کیا جا سکتا ہے۔لیکن اس کے لئے آپکو ذہنی پریشانی سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگر ایسے لوگ اس ذہنی و نفسیاتی دباﺅ سے خود کو نکال لیں تو ان کے بالوں کا سیاہ رنگ واپس آ سکتا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رالف پاﺅس کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایک دن ایسی فارماسیوٹیکل ڈرگز بھی مارکیٹ میں آئیں گیں جن سے کم عمری میں سفید ہونے والے بالوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad