ایپل ڈیوائسز میں ایپس کی جاسوسی سے آگاہ کرنے والا فیچر متعارف - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, June 29, 2020

ایپل ڈیوائسز میں ایپس کی جاسوسی سے آگاہ کرنے والا فیچر متعارف



ایپل کمپنی رواں سال آئی فون کے لئے نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 14  متعارف کرائے گی ۔ کمپنی نے اپنے صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ  کو یقینی بنانے کے لیےاس میں بہت سے نئے فیچرز کا اضافہ کیا  ہے۔
جب بھی کوئی ایپ کلپ بورڈ تک رسائی کی کوشش کرے گی یہ آپریٹنگ سسٹم صارف کو خبر دار کر دے گا تاکہ صارفین کو پتا چل سکے کہ کوئی ایپ ان کے ڈیٹا تک کس طرح رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ 
ایپل انسائیڈرز کی رپورٹ کے مطابق  جب اس سال مارچ میں یہ انکشاف ہوا کہ ٹک ٹاک سمیت دوسری بہت سی ایپس آئی او ایس کلپ بورڈ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتی ہیں تو اس فیچر کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ فیچر مارچ میں سامنے آنے والی رپورٹ کے بعد ڈیزائن کیا گیا ہے اس کے بارے میں ٹک ٹاک نے بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک اسپام کم کرنے والا فیچر ہے اور وہ ایپ سٹور پرجو نیا اپ ڈیٹ ورژن منظوری کے لئے پیش کرنے والے ہیں اس میں سے اسے نکال دیا جائے گا۔
مارچ میں جو رپورٹ پیش کی گئی ان میں ٹک ٹاک سب سے زیادہ مقبول ایپ تھی لیکن کل 54 ایپس ابھی تک کلپ بورڈ سے ایپل کے صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کررہی ہیں۔
ان میں بہت سے مشہور نام ہیں مثلاً سوشل میڈیا ایپس ویبو   زوسک  نیوز ایپس  این پی آر   فاکس نیوزاور  گیمز  فروٹ ننجا   بی جی ویلڈ کے 3 مختلف ورژنز کے ساتھ ساتھ ایکو ویدر اور ہوٹلز ڈاٹ کام وغیرہ۔
 ان 54 ایپس میں سے صرف  2 ۔ 10٪ ہیپیر  میڈی ایشن اور ہوٹل ٹونائٹ نے ڈیٹا تک رسائی ختم کی ہے  ٹک ٹاک نے اس وقت اقدامات کا وعدہ تو کیا تھالیکن ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں کی ۔
کلپ بورڈ کا بنیادی مقصد  ایپس کو ایسے ڈیٹا کے ساتھ فراہم کرنا ہے جس کا صارفین کو علم ہو لیکن اسے حقیقی معنوں کبھی استعمال کیا ہی نہیں  گیا۔
 ایپس کسی بھی کلپ بورڈ سے ڈیٹا کو کھینچ سکتی ہیں یعنی وہ صارف کی جاسوسی کرسکتی ہیں۔
ایپل کے سسٹم میں یونیورسل کلپ بورڈ کے اضافہ نے  ایسی ایپس کی طرف سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا خطرہ بڑھا دیا تھا۔
 مائیسک کمپنی جو کہ انٹرنیٹ سیکیورٹی کے لئے کام کرتی ہے کے مطابق یہ انتہائی خطرناک ہے یہ ایپس کلپ بورڈزبغیر کسی وجہ کے پڑھتی ہیں۔ ایک ایسی ایپ جس میں  کچھ لکھنا ممکن نہ ہو اس کا کلپ بورڈ ٹیکسٹ پڑھنے کا کوئی جواز نہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے محققین کے کام کی وجہ سے آئی او ایس 14 میں کلپ بورڈ نوٹیفکیشن فیچر متعارف کروایا ہے۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad