جاپانی کمپنی نے اسمارٹ ماسک متعارف کرا دیا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, June 29, 2020

جاپانی کمپنی نے اسمارٹ ماسک متعارف کرا دیا



کررونا وائرس نے فیس ماسک کو انسانی زندگی کا حصہ بنا دیا ہے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ سے کنکٹڈ اسمارٹ ماسک متعارف کروایا گیا ہے
 یہ ماسک میسسجز کی ترسیل کے ساتھ جاپانی زبان کا 88 دوسری زبانوں میں ترجمہ کرسکتاہے اسے جاپانی کمپنی ڈونٹ روبوٹیکس نے متعارف کروایا ہے
یہ سفید پلاسٹ سے بنا ہوا ایک ماسک ہے اور اسے کسی بھی عام  ماسک کے اوپر فٹ کیا جاتا ہے ۔ اسے بلیو ٹوتھ کے ذریعے اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے یہ ایک اپلیکیشنز کے ذریعے آپ کی ڈیوائس سے منسلک ہو جاتا ہے اورباتوں کو تحریری میں بدلنے کے ساتھ ساتھ  کالز کرنے یا دوسے  کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔


 ٹیسیوک اونو جو کمپنی کے چیف ایگزیکٹیوہیں بتاتے ہیں کہ  ہم کئی برسوں سے روبوٹ کی تیا ری کیلئے محنت کر رہے تھے  اور یہی ٹیکنالوجی  اس پراڈکٹ کی تیاری میں   استعمال کی  جس سے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔
پہلے 5 ہزار فیس ماسک ستمبر میں  جاپانی صارفین کےلئے دستیاب ہوں گے اس کے بعد انہیں چین  امریکا اور یورپ میں بھی  فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔
اس ماسک کی قیمت 40 ڈالرز ہو گی اور آئندہ چند ماہ میں اسے بڑے پیمانے پر فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا  ۔
کمپنی کی طرف سے ایک پروٹوٹائپ ماسک تیار کرکے ٹرانسلیشن سافٹ وئیر کو دیا گیا جسے روبوٹس کے لیے تیار کیا گیا تھا اوراس ماسک کا ڈیزائن کمپنی کے ایک انجنیئر نے اسٹوڈنٹ پراجیکٹ کے لیے 4 سال قبل  تیار کیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad