سونی نے ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو 80 لاکھ روپے انعام کی آفر کی ہے ۔ کمپنی نے گزشتہ دنوں پلے سٹیشن فور متعارف کروایا ہے اور اس میں موجود خامیاں کی نشاندہی کرنے والے گیمرز کو 50ہزار ڈالر جوکہ 83لاکھ 77ہزار روپےبنتے ہیں انعام دیا جائے گا
کمپنی نے اس پروگرام کو پلے سٹیشن بگ باﺅنٹی پروگرام کا نام دیا ہے اور خامیوں کی نشاندہی کرنے والے گیمرز کو انعامی رقم کی تقسیم بھی شروع کردی ہے ۔ اس سلسلہ میں جن گیمرز نے اس پروگرام میں خامیوں کی نشاندہی کی ان کو 1لاکھ 74ہزار ڈالر جوکہ 2 کروڑ 91لاکھ روپےبنتے ہیں ادا کئے جاچکے ہیں
No comments:
Post a Comment