سو سال تک فلموں میں کام کرنے والی واحد اداکارہ - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Wednesday, May 20, 2020

سو سال تک فلموں میں کام کرنے والی واحد اداکارہ

فنکاروں کی فنی زندگی تو چند دہائیوں پر محیط ہوتی ہے لیکن امان اللہ خان اورمعین اختر جیسے کچھ ایسے عہد ساز فنکاربھی ہوتے ہیں جن کا فن صدیوں کے لیے معاشروں کا اثاثہ قرار پاجاتاہے۔ آج ہم ایک ایسی اداکارہ کی بات کرنے جا رہے ہیں جس کے فن کے مقام کا تعین تو وقت کرے گا لیکن اس امریکی اداکارہ کی فنی زندگی کا دورانیہ ایک ایسا بین الاقوامی ریکارڈ ہے کہ شاید ہی کبھی کوئی توڑ سکے۔ اس اداکارہ کا نام *فے مکینزی* ہے ۔ آپ کو یہ سن کر شدید حیرت ہو گی کہ ان کا فنی سفر 100سال پر محیط ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق فے مکینزی 19فروری 1918ءکو پیدا ہوئیں اور 16اپریل 2019ءمیں ان کا انتقال ہوا۔ ان کی عمر اس وقت محض 6ہفتے تھی جب 1918ءمیں وہ ایک *خاموش فلم* میں جلوہ گر ہوئیں۔ اس کے بعد انہوں نے کئی بغیر آواز فلموں میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا۔ ان کا لڑکپن شروع ہوا تو آواز کے ساتھ فلمیں بننی شروع ہو گئیں اور انہوں نے درجنوں مزید فلموں میں فن کے جوہر دکھائے۔ 101سال عمر پانے والی فے مکینزی نے 1918ءمیں اپنے بیٹے ٹام ویلڈمین جونیئر کے ساتھ کامیڈی فلم *کِل اے بیٹر ماﺅس ٹریپ*میں کام کیا۔ اس فلم کی شوٹنگ فے مکینزی کی زندگی میں مکمل ہو گئی لیکن تاحال یہ ریلیز نہیں ہوئی۔ یوں فے مکینز نے زندگی کی پوری ایک صدی شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہ کر ایسا ریکارڈ قائم کیا کہ رہتی دنیا تک شاید ہی کوئی اسے توڑ پائے۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad