ترک ڈرامہ ارتغرل مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ ڈرامے کے ساتھ ساتھ اس کے ٹائٹل گیت کو بھی لوگ بہت پسند کر رہے ہیں ، مگر چونکہ گیت کے ترکی زبان میں ہے لہٰذا لو گ سمجھ نہیں پاتے کہ اس میں کیا کہا جا رہا ہے۔ اگر پاکستانیوں کو اس کے معنی معلوم ہو جائیں تو وہ اس گیت کے عشق میں مبتلا ہو جائیں۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اس گیت کا اردو ترجمہ کچھ اس طرح ہے
اللہ زندگی ہے۔ اللہ سچائی ہے۔ ائے قوم! چالاکیوں سے آگاہ رہو اپنے گھوڑے تیار رکھو۔ اللہ کی عظمت ہمیں پکار رہی ہے۔ ہم سمندروں میں جائیں گے اور ہم اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جھنڈا بلند کریں گے۔
اللہ زندگی ہے، اللہ سچائی ہے۔ ہم اس جھنڈے کو لہرائیں گے۔ ہم دنیا کو اللہ کے نام سے روشناس کرائیں گے۔ اپنی منزل کی جستجو کرو اس سے بھٹکو مت۔ جدوجہد کرو اور ہتھیار تیار رکھو۔ تمہیں جنت میں عزت بخشی جائے گی۔
اللہ زندگی ہے اللہ سچائی ہے اگر کائنات تمہاری مخالف ہو جائے تو ہمت مت ہارو اللہ کی مدد مانگو۔ اپنی عظیم تاریخ کو دہراﺅ *رومن بادشاہوں* ہرکولیس اور قیصر کو ان کی شکست یاد دلاﺅخیبر آج تک تمہارے حملے نہیں بھولا۔
اللہ زندگی ہے، اللہ سچائی ہے۔ ملک کے غداروں پر رحم مت کرو۔ غدار آپ کے ساتھیوں کے بہروپ میں ہوتے ہیںہماری قوم نے بہت ابتلاءدیکھی ہے لیکن سورج طلوع ہو گا اور یروشلم ہمارا ہو گا۔
اللہ زندگی ہے اللہ سچائی ہے۔ظالم و جابر چیخیں چلائیں گے اور ہم عدل و انصاف پر سمجھوتہ نہیں کرے گے۔اور ہم اپنے مقصد پر کاربند رہیں گے۔ صابر رہیےفتح حاصل کیے خواہ اس کی قیمت موت ہی کیوں نہ ہو۔
No comments:
Post a Comment