یہ جاپانی اپنے چہرے کے تھری ڈی ماسک سے آن لائن میٹنگز میں دوسروں کو بے وقوف بناتا ہے - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, May 18, 2020

یہ جاپانی اپنے چہرے کے تھری ڈی ماسک سے آن لائن میٹنگز میں دوسروں کو بے وقوف بناتا ہے



ٹوئٹر صارف لالارسٹین تھری ڈی پرنٹنگ کے ماہرخیال کیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ہوبہو اپنی شکل کا تھری ڈی ماسک بنا کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔اس تھری ڈی ماسک کو بناتے ہوئے انہوں نے اپنے چہرے کی باریک ترین جزیات کا بھی خیال رکھا ہے۔
لالارسٹین  نے یہ ماسک پچھلے ماہ ٹوئٹر پر پیش کیا۔عام طور پر تھری ڈی پرنٹنگ کے ماہر چیزیں پرنٹ کرنے کے عمل کے بارے میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے  لیکن لالارسٹین تھری ڈی پرنٹنگ کے عمل کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ  یہ ماسک انہوں نے*  Super Scan Studio Face Rig 3D* سکینر اور *Stratasys J750 3D*  پرنٹر کی مدد سے بنایا ہے۔
جاپانی سوشل میڈیا پر لوگ حقیقی زندگی جیسے  ماسک پیش کرتے ہی رہتے ہیں لیکن لالارسٹین  کے کام کی سب تعریف کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے اُن سے پوچھا ہے کہ کیا یہ ماسک اینڈروئیڈ اور آئی فون کے  چہرہ شناسی کے  فیچر کو دھوکہ  دے سکتا ہے۔
بظاہر لالارسٹین نے اسے آئی فون کے کچھ ماڈلز پر ٹسٹ بھی کیا لیکن اس میں انہیں ناکامی ہوئی۔اُن کا کہنا ہے کہ وہ یہ ماسک آن لائن ویڈیو میٹنگز میں استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح میٹنگز کے دوران وہ بغیر کسی کے پتا چلے اپنی آنکھیں بند رکھتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad