ریڈار ٹیکنالوجی اب موٹرسائیکل میں بھی نصب - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, October 9, 2020

ریڈار ٹیکنالوجی اب موٹرسائیکل میں بھی نصب



 اٹلی کی ایک کمپنی داکوٹی نے دنیا کی پہلی ریڈارٹیکنالوجی سے لیس موٹرسائیکل متعارف کروادی۔

  کمپنی نے ملٹی سٹراڈا وی 4 موٹرسائیکل کی پروڈکشن شروع کردی ہے جس کے  اگلے اور پچھلے حصے میں ریڈار ٹیکنالوجی نصب ہے۔

ہرریڈار 190 گرام کا ہے جبکہ حجم میں ایک ایکشن کیمرے جتنا  لہذا ان ریڈار سسٹم سے موٹرسائیکل کے وزن یا حجم کوئی خاص فرق نہیں ڈالتے۔

موٹرسائیکل کے فرنٹ پر موجود ریڈار اڈاپٹو کروز کنٹرول کو ان ایبل کرتا ہے جس سے موٹرسائیکل کو سڑک پر دیگر گاڑیوں سے خودکار طور پر فاصلہ رکھنے میں مدد ملتی ہے جبکہ پچھلا ریڈار ان گاڑیوں کی نشاندہی کرتا ہے جنہیں چلانے والا دیکھ نہیں سکتا اور تیزی سے موٹرسائیکل کی جانب بڑھ رہی ہوتی ہیں۔

 جب موٹرسائیکل کی رفتار 16 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان ہوتی ہے تو یہ ریڈار متحرک ہو جاتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل کے بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں صرف اتنا بتایا گیا ہےکہ یہ ایک نیا ،ہلکا اور کامپکیٹ وی 4 انجن والا موٹرسائیکل ہے اور اسے 4 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔


No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad