چائینہ کا جدید فائیر فائیٹر ڈرون - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday, August 9, 2020

چائینہ کا جدید فائیر فائیٹر ڈرون




 چائینہ کی ای ہینگ کمپنی جو اڑنے والی کاریں بناتی ہے نے حال ہی میں ایک  آگ بجھانے والا دنیا کا جدید ترین ڈرون تیاربنایا ہے جس میں آگ بجھانے والےبم، رہنمائی کے لیے لیزر سسٹم اور تیزی سے پانی اور فوم پھینکنے والا سسٹم نصب ہے۔  یہ ڈرون  بلند عمارتوں اور تنگ گلیوں میں باآسانی  پہنچ سکتا ہے۔  
اس ڈرون کو ای ہیگ 216 ایف کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈرون 600 فٹ کی بلندی تک پہنچ کر آگ بجھاسکتا ہے  ۔ اس ڈرون میں 150 لیٹر تک فوم لے جانے کی گنجائش ہے اور اپنے محلِ وقوع سے پانچ کلومیٹر دوری تک کام کرسکتا ہے۔
 اس میں لگے ہوئے کیمرہ کو دس گنا زوم کیا جا سکتا ہے جس سے یہ باآسانی صورتحال کا جائزہ لے سکتاہے اور کاروائی کا آغاز کرسکتاہے۔ یہ لیزر سے اپنے ہدف کا تعین کرتا ہے اور  اگر آتشزدگی والے گھرکے شیشے بند ہوں تو اس میں کھڑکی توڑنے والا ایک نظام بھی نصب ہے۔ یہ آگ بجھانے والے بم پھینکتا ہے جو اندر جاکر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس خارج کرکے آگ کو کم کرتے ہیں۔
ایک ڈرون میں مجموعی طور پر آگ بجھانے والے 6 بم نصب ہیں۔ ان بموں کے ساتھ یہ پانی بھی پھینک سکتا ہے جس سے آگ پر قابو پانے میں آسانی ہوتی ہے۔



No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad