کتے سے کس طرح بچا جا سکتا ہے - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, August 10, 2020

کتے سے کس طرح بچا جا سکتا ہے



 گاڑی، موٹرسائیکل، سائیکل یا بھاگتے ہوئے شخص کا پیچھا کرنا کتوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے 
اگر کوئی ایسا شخص ہو جس کی ٹانگوں، کمر ،سر میں درد ہو انتہائی بیمار ہواور دو افراد کا سہارا لے کر ڈاکٹر کے پاس جا رہا ہوکتے کی آواز سنتے ہی بھاگ کھڑا ہوتاہے۔آخر اس کی آواز میں ایسا کیا جادو ہے جو انسان کو تندرست کر دیتا ہے۔اس کے ایک مرتبہ بھونکنے سے انسان کے تمام حواس کام کرنا شروع کردیتے ہیں۔ وجہ صرف وہ ڈر اور خوف ہے جو بچپن میں ہمارے دماغ میں بیٹھا دیا جاتا ہے۔ہمیں اس قدر ڈرا دیا جاتا ہے کہ ہم اپنا دًفاع کرنے کے بجائے بھاگ کھڑے ہوتے ہیں جو اکثر حادثہ کا سبب بن جاتا ہے اور بھاگنے والے کا پیچھا کرنا کتے کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ چلیں جانتیں ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے نکلا جاتاہے
نمبر1 : اگر کتا بھاگتا ہوا آپ کی جانب آئے تو تو آپ اس کے آگے بھاگنے کے بجائے رک جائیں اور اپنے آپ کو پر سکون رکھیں۔اگر آپ بھاگیں گے تو کتا آپ کا تعاقب کرے گا اور آپ پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گا اور آپ بھاگتے ہوئے اپنا دفاع بھی نہیں کر سکیں گے
نمبر 2 : اپنی زبان سے مدد لیں اور کتے کو ہدایات دیں مثلاً دور جاو، پیچھے ہٹووغیرہ  اگر کتا تربیت یافتہ ہوگا تو آپ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے پیچھے ہٹ جائے گا۔
ہدایات دیتے ہوئے کتے کی آواز اور حرکات پر نظر رکھیں اگر وہ مزید جارحانہ رویہ اختیار کرتا ہے توہدایات دینے سے گریز کریں اور اگراس کے رویے میں مثبت تبدیلی آئے تو ہدایات جاری رکھیں

نمبر 3 :کبھی بھی کتے کی آنکھوں میں آنکھیں مت ڈالیں کیونکہ آ نکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھنے کو کتے عموماً جارحیت سمجھتے ہیں۔

اس دوران اس پر نظر رکھیں کہ کتا کیا کررہا ہے، تاکہ ممکنہ حملے کی صورت میں خود کو بچاسکیں۔
نمبر 4 : اگر کتا حملہ کردے اور خود کو خطرے میں محسوس کریں تو پھر دفاع کے علاوہ کو راستہ باقی نہیں ہوتا ۔ جب کتا کاٹنے کی کوشش کرے تو اس کے حلق پر لات یا مکا ماریں جس سے وہ عارضی طور پر سن ہوجائے گا۔
اگر آپ کے پاس کچھ سامان ہے تو اسے کتے اور اپنے درمیان پھینک دیں یا اس سامان سے کتے کو بھی اس صورت میں ہدف بناسکتے ہیں جب وہ کاٹنے کی کوشش کرے۔اگر آس پاس پتھر یا لکڑی موجود ہو تو وہ حملہ کرنے والے کتے کے خلاف بہتر ہتھیار ثابت ہوسکتے ہیں۔

نمبر 5 : اگر آپ کچھ بھی نہیں کر سکتے تو شور مچائیں تاکہ آپ کے قریب موجود لوگوں کی توجہ حاصل کرسکیں اور وہ آپ کی مدد کو آسکیں اور اگر کتا حملہ کر دے اور کوئی بھی آپ کی مدد کو نہ آئے تو زمین پر کسی گیند کی طرح گول مول ہوکر لیٹ جائے ۔ اپنے ہاتھوں سے گردن کی پشت اور کانوں کو ڈھانپ لیں اس سے جسم کے اوپری حصوں کے ساتھ ساتھ گردن اور کانوں کو تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔ اس پوزیشن پر بے حرکت لیٹے رہنے سے حملہ کرنے والا کتا ہوسکتا ہے کہ آپ کو مردہ سمجھ لے اور آپ میں دلچسپی ختم کردے۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad