نوجوان کی 11 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ لگا نے کی ویڈیو وائرل اعلی احکام کی توجہ حاصل کر لی - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Tuesday, August 4, 2020

نوجوان کی 11 موٹرسائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ لگا نے کی ویڈیو وائرل اعلی احکام کی توجہ حاصل کر لی



سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک نوجوان نے 11 موٹرسائیکوں کے اوپر سے کامیاب لانگ جمپ لگایا یہ ویڈیو اس قدر وائرل ہوئی کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) اکرم ساہی تک پہنچ گئی۔ انہوں نے کوچ رفیق احمد کو نوجوان کو تلاش کرنے کا حکم دیا جو اس نوجوان کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے  
 اس 22 سالہ نوجوان کا نام آصف ہے اور اس کا تعلق  سندھ کے ضلع ٹھٹہ سے ہے اوریہ کراچی میں مقیم ہیں
صدرپاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ نوجوان آصف سے رابطہ ہوا ہے اور انہیں لاہور بلالیا ہے۔
لاہور میں آصف کے  ٹرائلز لئے جائیں گے جبکہ ایتھلیٹکس فیڈریشن آصف کو تمام سہولیات فراہم کرے گی ۔ اگر اس نوجوان کی مناسب دیکھ بھال کرکے تربیت دی گئی تو اولمپک میں پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad