ننٹینڈو گیم بوائز اور اس جیسی دوسری پرانی ویڈیو گیمز تو آپ ابھی تک نہیں بھولے ہوں گے۔ اگرچہ یہ اب ماضی کا قصہ بن چکی ہیں لیکن گیم ابھی باقی ہے میرے دوست ۔ اب یہ پرانی ویڈیو گیمز ایک ایسے کام میں استعمال ہو رہی ہیں آپ میں سے کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہو گا۔
میل آن لائن کے مطابق ان ویڈیوگیمز میں کچھ تبدیلیاں کی جاتی ہیں جس کے بعد یہ گیمز ایسی مہنگی ترین ڈیوائسز میں تبدیل ہو جاتی ہیں جن سے آج کل کی جدید گاڑیاں ان لاک کی جا سکتی ہیں۔
انٹرنیشنل ماکیٹ میں ایسی ڈیوائسز کی قیمت 20ہزار پاﺅنڈ جو کہ تقریباً 41لاکھ 90ہزار پاکستانی روپےبنتے ہیں تک ہے جن کے ذریعے گاڑیاں ان لاک کرکے چوری کی جاتی ہیں۔ لیکن اب چور یہ مہنگی ڈیوائسز خریدنے کے بجائے یہی کام ان پرانی ویڈیو گیمز سے لے رہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ان ویڈیو گیمز میں کچھ تبدیلیاں کر کے انہیں کار کے ریمورٹ میں تبدیل کر دیا جاتا ہے اورجو آسانی کے ساتھ گاڑی لاک یا ان لاک کر سکتا ہے۔
برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ لوگ اپنی گاڑیوں کو ایسی ڈیوائسز کے ذریعے چوری ہونے سے بچانے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کریں۔
No comments:
Post a Comment