اب مائیکروسافٹ ایچ ای سی کے اشتراک سے پاکستانی طلبا کو گھر بیٹھے مائیکرو سافٹ سرٹیفکیشن دے
مائیکرو سافٹ اور ایچ ای سی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت مائیکروسافٹ 2000 رجسٹر طلبہ کو فری سرٹیفکیٹ فراہم کرے گا۔ اس سے طلبہ گھر بیٹھے پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
گزشتہ ایک دہائی سے یہ دونوں ادارے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ حالیہ معاہدے کا اطلاق نجی و سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا اور اس کے تحت نوجوان عالمی معیار کی تربیت کے متعدد مواقع حاصل کریں گے۔
اس سرٹیفکیشن کے لیے باقاعدہ نصاب کے تحت تکنیکی مہارتیں سکھائی جائیں گیں جن میں کمپویٹر سائنس ڈیٹا سائنس اور آئی ٹی انفرااسٹرکچر کے موضوعات شامل ہوں گے۔ اس پروگرام میں ہونے والی ایم ٹی اے (مائیکروسافٹ ٹیکنالوجی ایسوسی ایٹ) اور ایم او ایس(مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ) کی سرٹیفکیشن تکنیکی مہارتوں کی توثیق کرئیر میں آگے بڑھنے کے حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
مائیکروسافٹ سرٹی پورٹ کی شراکت سے ایچ ای سی کے ماتحت یونیورسٹیوں کو اس پروگرام میں شریک کرے گی۔ سرٹفیکیشن کے لیے امتحان کے تجربے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کلاؤڈ پلیٹ فورم استعمال کیا جائے گا۔ ہر سال اسی پلیٹ فورم کے ذریعے دنیا بھر میں 12 ہزار امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment