گوگل نے گوگل لینز کے نام سے ایک ایپ متعارف کروائی ہے جس کی بدولت اب ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کمپیوٹر میں کاپی پیسٹ کی جاسکے گی
جی ہاں اب آپ اپنے ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کو اپنے کمپیوٹر میں بہت آسانی کے ساتھ کاپی پیسٹ کر سکتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے موبائل میں گوگل لینز انسٹال ہو اور آپ کے کمپیوٹر میں گوگل کروم کا نیا ورژن ہو۔ بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنے موبائل سے اس اپلی کیشن کو اوپن کریں ۔ اب کیمرہ کے ذریعے تحریر کو فوکس کریں اورتحریر کو سلیکٹ کرنے کے بعد کاپی ٹو کمپیوٹر کی آپشن پر کلک کریں ۔ اس کے بعد اپنے کمپیوٹر سے گوگل ڈاکس پر جائیں ۔ نئے ڈاکو منٹ پے رائیٹ کلک کر کے پیسٹ کر دیں ۔ یاد رکھیں آپ کا موبائل اور کمپیوٹر ایک ہی آئی ڈی سے لوگ ان ہوں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کی تحریر صاف لکھی ہو۔ گوگل اس فیچر میں ایک اضافہ اور کر رہی ہے اب صارفین اپنی عبارت کے مشکل الفاظ کے ہجے بھی سن سکیں ۔ تحریر کے دوران معروف محاروں کو سرچ کرکے لکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔
گوگل نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ کاپی پیسٹ فیچر ویسے تو تمام صارفین کے لیے اہم ہے لیکن سب سے زیادہ اس فیچر سے طلبا اور محققین فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment