نوجوان کا بدلہ - اپنی سابقہ محبوبہ کو پانچ مضامین میں فیل کروا دیا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Sunday, May 24, 2020

نوجوان کا بدلہ - اپنی سابقہ محبوبہ کو پانچ مضامین میں فیل کروا دیا


لاہور; نوجوان نے اپنی سابقہ محبوبہ کو 5 مضامین میں فیل کر کے انوکھا بدلہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا خصوصا فیس بک کے متعدد گروپس میں ایک سکرین شاٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص نے اپنے جذبات اورزندگی کا دلچسپ واقعہ شئیر کیا ہے جس نے نہ صرف لوگوں کو ہسنے پر مجبور کر دیا ہے بلکہ حیرانی میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔
نوجوان نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کیسے ایک لڑکی کے ساتھ محبت بھرے رشتے نے اس کو انتقام لینے پر مجبور کر دیا۔ وہ اپنی پوسٹ میں لکھتا ہے کہ 2013ء میں اسے ایک لڑکی سے پیار ہوا اور دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا۔ لڑکے کے مطابق وہ محبوبہ کے لئے بلکل پاگل ہو گیا تھا اور اس کی خاطر سب کچھ کرنے کو تیار تھا۔
لڑکے نے بتایا کہ 2013 کے آخر میں وہ ایک امیر خاندان کی لڑکی سے ملا دونوں نے ایک دوسرے کو فیس بک پر ایڈ کیا اور باتیں کرنا شروع کر دیں 2014 کے آغاز میں دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ  اپنے احساسات کا اظہار کیا۔


میرے پاس اس گفتگو کے سکرین شاٹ نہیں ہے کیونکہ میں والدہ کے موبائل سے بات کرتا تھا اور بعد ازاں چیٹ ڈیلیٹ کر دیتا تھا۔ان دنوں میں چار پانچ سو کا بیلنس ڈلواتا تھا۔میں میٹرک میں تھا جب کہ وہ انٹرنیٹ میں تھی۔ ایک دن ہم ملے تو اس نے رونا شروع کردیا اور کہا کہ میں امتحانات میں فیل ہو جاؤں گی
میں نے اپنے گھر سے 40 ہزار روپے چرائے اور اور بورڈ میں ایک شخص کے ساتھ جان پہچان تھی جس کے ذریعے میں نے اپنی محبوبہ کا اکنامکس کا پرچا 80 فیصد نمبروں سے پاس کروایا۔
لیکن دس دن بعد اس نے مجھے کہا کہ میری منگنی بچپن میں کزن کے ساتھ ہوچکی ہے۔میں نے اسے محبت کے کئی واسطے دیے لیکن پھر میں نے آگے بڑھنے میں ہی عافیت جانی۔جب اگلے سال اس کے سیکنڈا یئر کے امتحانات ہوئے تو اسکا مجھے دوبارہ میسیج آیا۔بس پھر ہمارے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا اور اس نے ایک بار پھر مجھ سے درخواست کی کہ مجھے پاس کروا دو۔اس بار وہ وہ پیار کا ناٹک کر رہی تھی لیکن اس بار بدلہ لینے کی باری میری  تھی میں نے لڑکی کو کہا کہ تم نے کسی بھی پیپر میں کچھ بھی نہیں لکھنا اور نہ ہی تمہیں پڑھنے کی ضرورت ہے۔
لڑکی نے بالکل ایسے ہی کیا اور پھر اس کی رزلٹ والے دن مجھے کال آئی۔اور میں نے اسے فورا بلاک کردیا۔اور اس طرح میں نے اسے ایک پیپر کے بدلے پانچ پیپرز میں فیل کروا کر اپنا بدلہ لے لیا۔سوشل میڈیا پر نوجوان کی اس کہانی پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں،اس کہانی میں کتنی حقیقت ہے یہ تو واضح نہیں  تاہم صارفین اسے دھوکہ دینے کا عظیم بدلہ قرار دے رہے ہیں

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad