امریکہ میں ایک شخص نے کباڑئیے سے ایک صوفہ خریدا اور گھرجا کر اس پر بیٹھا تو اسے گدی میں کسی چیز کی موجودگی کا احساس ہوا جب اس نے گدی کھول کر دیکھی تو ایسی چیز نکل آئی کہ اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس گدی میں سابق مالک نے 43ہزار ڈالر *تقریباً 66لاکھ 44ہزار روپے* کی خطیر رقم چھپا رکھی تھی۔ یہ رقم دیکھ کر ہورڈ کربی نامی اس شخص نے اپنے وکیل سے رابطہ کیا۔ وکیل نے اسے کہا کہ قانونی طور پر اب یہ رقم اس کی ہے اور وہ اسے رکھ سکتا ہے۔
تاہم ہورڈنے ایمانداری کا مظاہرہ کیا اور اس دکان سے رابطہ کر لیا جہاں سے یہ صوفہ خریدا تھا تاکہ اس رقم کے اصل مالک تک پہنچا جا سکے اور اسے رقم واپس کی جا سکے۔ دکاندار کی مدد سے ہورڈ بالآخر کم فاﺅتھ نامی اصل مالک تک پہنچ گیا۔ یہ صوفہ کم فاﺅتھ کے دادا کا تھا جس کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو چکا تھا۔ فیملی نے اس پرانے صوفے کو جلانا چاہا لیکن اس دکان کے مالک نے جب اسے خریدنے پر رضامندی ظاہر کر دی تو انہوں نے صوفہ اسے فروخت کر دیا۔ رقم واپس پا کر کم فاﺅتھ نامی اس خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ تین نسلوں سے ہمارے گھر میں پڑے اس صوفے میں اتنی بڑی رقم موجود ہے
۔
No comments:
Post a Comment