یہ ہے دنیا کا مختصر ترین آئی کیو ٹیسٹ ۔ کیا آپ اسے پاس کرسکتے ہیں؟ - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Friday, October 2, 2020

یہ ہے دنیا کا مختصر ترین آئی کیو ٹیسٹ ۔ کیا آپ اسے پاس کرسکتے ہیں؟


 یوں تو ذہین ترین افراد کی بہت سی علامات بیان کی جاتی ہیں  جیسے کہ وہ رات دیر 

تک جاگتے ہیں، کاہل ہوتے ہیں وغیرہ ۔

لیکن آپ کتنے ذہین ہیں یہ جاننے کے لیے کچھ عرصے پہلے دنیا کا سب سے مختصر آئی کیو ٹیسٹ تیار کیا گیا تھااور اسے سی آر ٹی کا نام دیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹیسٹ میں صرف تین سوالات ہیں اور اگرآپ ان کا درست جواب دینے میں کامیاب رہتے ہیں تو بلاشبہ آپ جنیئس ہیں آپ مانیں نہ مانیں لیکن اس آئی کیو ٹیسٹ کو تیار کرنے والوں کا تو یہی دعویٰ ہے۔

یہ ٹیسٹ 2005 میں پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر نفسیات شین فریڈرک نے تیار کیا تھا۔ یہ ٹیسٹ دماغ کی معلومات کے تجزیہ کرنے اور منطق کی اہلیت کے بارے میں بتاتا ہے۔

اس ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے آپ کو اپنے جواب پر وقت لگانا ہوگا۔

یہ بات یاد رکھیں کہ بظاہر آسان نظر آنے والے یہ سوال اتنے بھی آسان نہیں۔

  ایک تحقیق ہوئی تھی 2005 میں جس میں دریافت کیا گیا کہ امریکا کی چند بڑی یونیورسٹیوں بشمول ہارورڈ اور یالے کے طالبعلم درست جواب دینے میں ناکام رہے تھے اور صرف 17 فیصد ہی درست جواب دے سکے تھے۔

یہ سوال درج ذیل ہیں

پہلا سوال: ایک بلے اور ایک گیند کی قیمت 1.10 ڈالر ہے، بلے کی لاگت گیند کے مقابلے میں ایک ڈالر زیادہ ہے تو گیند کی قیمت کیا ہوگی؟

دوسرا سوال: اگر 5 مشینوں کو 5 ویجیٹس تیار کرنے میں 5 منٹ لگتے ہیں تو 100 مشینوں کو 100 ویجیٹس تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

تیسرا سوال: ایک جھیل میں کنول کے پتے ایک حصے میں پھیلے ہوئے ہیں ہر دن ان پتوں کا حصہ دوگنا بڑھ جاتا ہے اگر ان پتوں کو پوری جھیل کو ڈھانپنے میں 48 دن لگیں، تو جھیل کے نصف یا 50 فیصد حصوں کو ڈھانپنے کے لیے ان کو کتنا وقت درکار ہوگا؟

نیچے آپ ان کا جواب دیکھ سکتے ہیں اور کمنٹس میں بتانا مت بھولیں کہ ان میں سے کتنے درست جواب دینے میں کامیاب رہے۔

جوابات 

1نمبر1 : گیند کی قیمت کا جواب اگر آپ نے 10 سینٹ دیا ہے تو ایسا صرف آپ نے ہی نہیں کیا بیشتر افراد یہی جواب دیتے ہیں، تاہم اگر قیمت 10 سینٹ ہوتی تو گیند اور بلے کی مجموعی قیمت 1.10 ڈالر کی بجائے 1.20 ڈالر ہوتی ہے۔

اس کا درست جواب 5 سینٹ ہے جبکہ بلا 1.05 ڈالر کا یعنی ایک ڈالر سے زیادہ۔

2نمبر 2 : جہاں تک دوسرے سوال کے جواب کی بات ہے تو بیشتر افراد اس کا جواب سو منٹ دیتے ہیں، مگر یہ غلط ہے کیونکہ حقیقی وقت اس سے بہت کم ہوتا ہے یعنی صرف 5 منٹ۔

سوال میں بتایا جاچکا ہے کہ ایک مشین 5 منٹ میں ایک ویجیٹ تیار کرتی ہے تو سو مشینوں کو سو ویجیٹس تیار کرنے کے لیے بھی اتنا ہی وقت درکار ہوگا۔

 نمبر 3 : زیادہ تر افراد اس سوال کا جواب 24 دن دیتے ہیں، مگر یہ درست نہیں۔

اس پر غور کریں اس میں کہا گیا ہے کہ پتے جھیل کے حصے کو روزانہ دوگنا زیادہ کور کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے درست جواب 47 دن ہے، جب یہ پتے جھیل کے 50 فیصد حصے پر پھیل گئے اور 48 ویں دن دوگنا پھیل کر پوری جھیل کو کورکرلیا۔

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad