احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش حاصل کرنے کی آخری تاریخ 31 اگست 2020ء ہے
لیکن تمام وفات پانے والے اہل افراد کے لواحقین اور بائیو میٹرک تصدیق جیسے مسائل کا سامنا کرنے والے مستحقین پروگرام ختم ہونے کے ایک ماہ بعد تک اپنی رقم وصول کر سکیں گے
اگر آپ کو اپنی اہلیت کے بارے میں نہیں معلوم تو اس پورٹل پر جا کر اپنی اہلیت معلوم کرسکتے ہیں
https://ehsaas.nadra.gov.pk/ehsaasTracking
اگر آپ اہل ہیں تو درج ذیل لنک سے رقم وصول کرنے کے مرکز کا پتا دیکھیں اور رقم وصول کریں
https://www.pass.gov.pk/Document/Downloads/Consolidat edlistof EECCampsitesBankBranches.pdf
اور اگر والدین- خاوند یا بیوی اہل ہیں مگر وفات پا چکے ہیں توایک درخواست پر مرحومہ کا نام اور شناختی کارڈ نمبر اور لواحقین میں سے مجوزہ مستحق فرد کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کریں اور اس پتہ پر بھیج دیں
ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت، ایف بلاک، پاک سیکرٹریٹ، اسلام آباد
ایسے افراد جو اہل ہیں لیکن بائیومیٹرک تصدیق نہیں ہو رہی تو احساس کی جانب سے ان کے لیے طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں آپ کو بینک کی نامزد برانچ سے ادائیگی کا ایس ایم ایس 8171 سے مل جائے گا جس میں بینک برانچ کا نام و پتہ اور ادائیگی کی تاریخ بھی درج ہو گی۔
مزید معلومات کے لئے احساس ایمرجنسی پروگرام ہیلپ لائین
نمبر پر رابطہ کریں
080026477




No comments:
Post a Comment