پرانے ٹی وی نے ڈیڑھ سال تک پورے قصبے کا انٹرنیٹ خراب کیے رکھا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Saturday, September 26, 2020

پرانے ٹی وی نے ڈیڑھ سال تک پورے قصبے کا انٹرنیٹ خراب کیے رکھا




ابرہوسن برطانیہ کا ایک چھوٹا سا قصبہ ہے۔ اس قصبہ میں  روزانہ صبح 7 بجے براڈ بینڈ انٹرنیٹ اچانک بند ہو جاتا تھا اور یہ سلسلہ اٹھارہ ماہ تک چلتا رہا۔ قصبے والے بار بار  کمپنی کو شکایت کرتے اور کمپنی کے لوگ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتے لیکن ان کی سمجھ میں کچھ نہ آتا کیونکہ انٹرنیٹ ٹھیک آ رہا ہوتا تھا لیکن قصبے میں آ کر نجانے اسے کیا ہو جاتا ۔ کمپنی کی کے ملازمین کی سمجھ میں کچھ نہیں آرہا تھا۔ بالآخر ماہر انجینئرز بلا ئے گئے جنہوں نے کئی دن کی تگ و دو کے بعد اس مسئلے کی وجہ پکڑ ہی لی اور  وجہ جان کر انجینئرز بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

 اس قصبے میں 67 سالہ الیون اور اس کی 63سالہ بیوی الینی ریس رہتے تھے۔ ان کے گھر میں بہت پرانا ایک ٹیلی ویژن سیٹ تھا اور یہی ٹی وی سیٹ قصبے میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ تھا۔ انجینئرز نے آلات کی مدد   سے معلوم کیا کہ ایک برقی شورسے جو براڈ بینڈ کے سگنلز میں رکاوٹ بنتا ہے۔ یہ برقی شور روزانہ صبح 7بجے شروع ہوتا اور چند گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔

انجینئرز نے آلات ہی کی مدد سے اس برقی شور کا کھوج لگایا تو یہ الیون اور الینی کے گھر سے آ رہا تھا۔ جب انجینئرز نے چیک کیا تو یہ شور ان کے ٹی وی سیٹ سے آتا تھا۔ ان کا ٹی وی سیٹ ایسے سگنلز چھوڑتا تھا کہ جو براڈ بینڈ کے سگنلز کو روک دیتے تھے۔ الیون اور الینی نے بتایا کہ ہم روزانہ صبح 7 بجے گڈ مارننگ بریٹین شو دیکھنے کے لیے ٹی وی چلاتے ہیں۔ ہمیں احساس نہیں تھا کہ ہماری وجہ سے قصبے کے لوگ روزانہ صبح انٹرنیٹ سے محروم ہو جاتے ہیں۔

 


No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad