جا چھوڑ دے میری وادی آئی ایس پی آرکا نیا گانا یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا - Amazing

تازہ ترین

Home Top Ad

Post Top Ad

Monday, August 3, 2020

جا چھوڑ دے میری وادی آئی ایس پی آرکا نیا گانا یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا



جا چھوڑ دے میری وادی

پاک فوج نے 5 اگست کی مناسبت سے نیا گانا رلیز کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک کشمیری گانے کا مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 5 اگست کو انڈیا نے آرٹیکل 370 کوا ختم کر کے لاک ڈاون کر دیا تھا


 گانا ایک کلاک کی آواز سے شروع ہوتا ہے جو گزشتہ 365 دن میں کشمیریوں پرہونے والے  بدترین ریاستی مظالم اور لاک ڈاون کی یاد دلاتا ہے۔


لاک ڈاون کیا ہے اس کا اندازہ تو ہم سب کو ہو چکا ہےلیکن یہ لاک ڈاون کشمیر کے لاک ڈاون کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں ۔ہمیں لاک ڈاون کا سامنا ہے تاکہ ہم زندہ رہ سکیں جبکہ 
کشمیریوں کو لاک ڈاون کیا گیا ہے تاکہ انہیں شہید کیا جاسکے۔


لیکن کشمیریوں نے اپنے حوصلہ وہ ہمت سے یہ ثابت کردیا
 حالات خواہ کیسے ہی کیوں نہ ہوں وہ اپنے مقصد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور خون کے آخری قطرے تک لڑتے رہے گے 


پچھلے بہتر سالوں میں
 ہر اک کشمیری بچہ 
اک جیل میں پیدا ہوا، کہتا ہوا
حق جانوروں کے دنیا میں
حق انسانوں کے بھولے
دنیا والے چپ بیٹھے ہیں
ظالم کی رسی کھولے
ہے جرم میرا پیدا ہونا
تو جرم کیا ہے میں نے
کیا زندگی میں نے جی ہو گی
بس ظلم سہا ہے میں نے
اپنی طاقت میں جھول گیا
یہ بات تو ظالم بھول گیا
آزادی،آزادی،آزادی،آزادی
کشمیری ہوں مرا خون مسلماں طاقت کلمہ
جا چھوڑ دے میری وادی


لب سی سی کر چپ کروائے جتنا چاہے
ہم چیخیں گے آزادی
جا چھوڑ دے میری وادی
کب تک رکھو گے ہم کو تم
ان بندوقوں کے پہرے میں
کیوں اپنا جھوٹ چھپانے کو
سچ رکھا ہے اندھیرے میں
پہلے اذان سناتی ہیں
پھر اک ہی بات سکھاتی ہیں
مائیں آزادی کا مطلب
ہمیں گود سے ہی سمجھاتی ہیں
مجھے ورثے میں اک خواب ملا
جسے خون دیا ہے میں نے
کیا زندگی میں نے جی ہو گی
بس ظلم سہا ہے میں نے
اپنی طاقت میں جھول گیا
یہ بات تو ظالم بھول گیا
کشمیری ہوں مرا خون مسلماں طاقت کلمہ
جا چھوڑ دے میری وادی


لب سی سی کر چپ کروائے جتنا چاہے
ہم چیخیں گے آزادی
جا چھوڑدے میری وادی
جا چھوڑ دے میری وادی

No comments:

Post a Comment

عمر شریف فنی کمنڑی

 

Post Bottom Ad