یہ ایک ٹیکسیل نسل کی بھیڑ ہے اور اس کا نام ڈبل ڈائمنڈ ہے ۔ یہ اب تک کی فروخت ہونے والی مہنگی ترین بھیڑ کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔
یہ بریڈنگ کے شعبے سے وابستہ چارلی بورڈن کی ملکیت تھی۔ انہوں نے اسےایک نیلامی کے ذریعے فروخت کیا۔ اگرچہ اس کی بولی 10 ہزار پاؤنڈ سے شروع ہوئی لیکن کسانوں نے اس کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور آخر 3 لاکھ 68 ہزار پاؤنڈ (88 کروڑ 20 لاکھ 25 ہزار 2 سو 16 روپے) میں اسے تین بریڈروں کے ایک گروپ نے خریدا۔
کسانوں نے اس بھیڑ کو اتنا مہنگا اس لیے خریدا ہے کیونکہ یہ نسل گوشت کے حوالے سے بہترین قرار دی جاتی ہے اور بہت تیزی کے ساتھ گوشت بناتی ہے۔ ان بھیڑوں کا تعلق ہالینڈ کے ایک چھوٹے سے جزیرے سے ہے اور یہ انتہائی سخت موسم بھی برداشت کرلیتی ہیں۔
اس سے پہلے 2017 میں ٹیکسل نسل کی ایک بھیڑ نے 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہو کر ایک عالمی ریکارڈ بنایا تھا جو اب ٹوٹ گیا ہے۔




No comments:
Post a Comment