گرمی کا موسم ہو اور پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا عذاب نہ آئے یہ ہو نہیں سکتا ۔ گرمیاں شروع ہوتے ہی جنریٹر، انورٹر، یو پی ایس اور اور سولر سسٹم کے اخراجات شروع ہو جاتے ہیں ۔ لیکن اب ایک منفرد ایجاد آپ کے زخموں پر مرہم کا کام کر سکتی ہے ۔ یہ گھریلو بجلی گھر جسے اکیسویں صدی کا جنریٹر بھی کہا جا سکتا ہے اسے مونسٹر ایکس کا نام دیا گیا ہے
کراؤڈ فنڈنگ کی ویب سائٹ پر اس ایجاد کو محدود مدت میں اپنے ہدف سے سینکڑوں گنازیادہ رقم مل چکی ہے اور اب یہ پیداوار کے مرحلے میں ہے۔ اس کے بےشمار حیرت انگیز خواص ہیں جن میں 2000 واٹ بجلی کی آؤٹ پٹ ، 1700 واٹ آور بجلی اور ایک وقت میں 11 آلات بلکہ ایک برقی کار کو چارج کرنے کی صلاحیت بھی ہے
سب سے زبردست بات یہ ہے کہ مونسٹر ایکس کو لائف ٹائم گارنٹی کے ساتھ فروخت کیا جارہا ہے۔ یہ ایک ہی وقت میں فریج سے لے کر استری تک گھر کے کئی آلات گھنٹوں تک چلا سکتا ہے اور اسے شمسی پینل سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے ۔ اس میں تیز چارجنگ کرنے والے چار یو ایس بی پورٹ ، دیواروں کے لیے چار عدد بجلی کے آؤٹ پٹ جبکہ 60 واٹ کی دو عدد پی ڈی یو ایس بی سی پورٹس لگائی گئی ہیں۔ اس میں موجود لیتھیئم آئن بیٹری کی لائف ٹائم وارنٹی دی جارہی ہے جو دنیا کی بہترین بیٹری بھی ہے۔ یہ بیٹری ٹیسلا ٹٰیکنالوجی کی طرز پر بنائی گئ
مونسٹر ایکس کو ایک ایپ کے ذریعے آپریٹ کیا جاسکتا ہے اور یہ جنریٹر کی طرح بھاری بھی نہیں ہے
اس میں یوپی ایس کی سہولت بھی موجود ہے اور بجلی فیل ہو جائے تو یہ ازخود بجلی کی فراہمی کو جاری رکھتا ہے۔ اپنے خاص سرکٹ کی وجہ سے یہ بہت تیزی سے اپنے اندر بجلی جمع کرتا رہتا ہے۔ اسے اس طرح ڈیزائیں کیا گیا ہے کہ یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا اور برسوں چلتا رہتا ہے۔
مونسٹرایکس کو 200 واٹ ڈی سی، 400 واٹ اے سی اور 200 واٹ سولر طریقے سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ اسے سو فیصد چارجنگ میں دو گھنٹے لگتے ہیں۔ اسے دنیا کے بھر کے علاقوں میں رائج وولٹیج کے لئے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
سو واٹ کے ایک سولر پینل کے ساتھ اس کی قیمت 1000 ڈالر رکھی گئی ہےاور اگلے ماہ اگست سے اسے فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا
No comments:
Post a Comment