اگرچہ فائیو جی کو دنیا بھر کے ماہرین بہترین مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں لیکن کچھ لوگ دوسروں کو اس سے خوفزدہ کر کے لوٹ بھی رہے ہیں
آپ کو یہ سن کربہت حیرانی ہو گی کہ بہت سے بے وقوف فائیو جی کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لئے سینکڑوں پاونڈ میں
یو ایس بی سٹک
خرید رہے ہیں یہ یو ایس بی سٹک ایک عام سی 128 جی بی کی سٹوریج ڈسک ہے۔اس سے پہلے سیاٹل امریکا سے خبریں آئیں تھیں کہ وہاں چند نوجوان بے وقوف لوگوں کو سینکڑوں ڈالر میں اینٹی فائیو جی لوشن فروخت کر رہے ہیں۔
اب فائیو جی بائیو شیلڈ نامی یو ایس بی کے نام سے ایک اینٹی فائیو جی یو ایس بی بنائی گئی ہے۔اس یو ایس بی سٹک کی قیمت 283 پاؤنڈ یا 57 ہزار روپے سے لیکر799 پاؤنڈ یا 1 لاکھ 61 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
برطانیہ میں جب گلاسٹنبری ٹاؤن کونسل کی فائیو جی ایڈوائزری کمیٹی نے ٹریڈنگ سٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کو فائیو جی بائیو شیلڈ کے بارے میں بتایا تو اس کے بارے میں تحقیقات شروع ہو گئیں۔
کمپنی کے مطابق وہ اسے برطاونوی مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ یو ایس بی سٹک ناننیچرل الیکٹرک ویو خاس طور پر فائیو جی کے تباہ کن اثرات کو کم سکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس آپ کے گھر اور فیملی کی دوسری الیکٹرل ریڈی ایشن یا ای ایم ایف (الیکٹرومیگنیٹک فیلڈ) خارج کرنے والی ڈیوائسز سے حفاظت کرے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سے حفاظت کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ اسے بس خرید لیں اور یہ آپ کی حفاظت کرنا شروع کردیتی ہے۔یہ ہر وقت آن اور کام کرتی رہتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ 4 میٹر سے 20 میٹر سے بھی زیادہ کےدائرے میں کام کر سکتی ہے ۔
No comments:
Post a Comment