اسلام آباد; یوٹیوب، ٹویٹر اورفیس بک سمیت سوشل میڈیا کمپنیوں کو تین ماہ میں پاکستان دفتر قائم کرنا لازمی قرار دے دیا
وفاقی کابینہ نے نئےسوشل میڈیا رولزکی منظوری دے دی ہےاور عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تین ماہ میں پاکستان میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے
یوٹیوب، فیس بک اور ٹویٹر سمیت تمام کمپنیاں رجسٹریشن کرانے کی پابند ہوں گیں اور کمپنیوں کیلئے تین ماہ میں وفاقی دارالحکومت میں دفتر قائم کرنا بھی لازمی قرارہوگا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور کمپنیوں کو ایک سال میں ڈیٹا سرور بنانا ہوں گے جب کہ سوشل میڈیا کمپنیوں پر پاکستان میں رابطہ افسر تعینات کرنے کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔
اداروں اور ملکی سلامتی کے حوالے سے بات کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوسکے گی، ۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے نیشنل کوآرڈینیشن اتھارٹی بنائی جائے گی، ملکی اداروں کو نشانہ بنانے، ممنوعہ مواد اور ہراسگی کی شکایت پر اکاؤنٹ بند کر سکے گی۔ اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف ویڈیوز نہ ہٹانے پر ایکشن لے گی اوراگر کمپنیوں کی جانب سے تعاون نہ کیا تو ان کی سروسز معطل کر دی جائیں گی۔
No comments:
Post a Comment